لاہور: ایف آئی اے لاہور زون نے حوالہ ہنڈی اور کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی پر مبنی کارروائیوں میں اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے 5 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں بلال، سید تقی مرتضیٰ، محمد ندیم، تنویر حسین اور وسیم الحسن شامل ہیں۔ کارروائی کے دوران مجموعی طور پر 18 لاکھ روپے پاکستانی کرنسی برآمد کی گئی۔
نمائندہ لاہور رنگ علی مرزا کے مطابق ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، اور مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔