لاہور : پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب 9 ستمبر کو منعقد ہو گا، جو پی ٹی آئی کے سابق سینیٹر اعجاز چوہدری کی نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی۔
اس نشست کے لیے مسلم لیگ (ن) اور اتحادی جماعتوں کی جانب سے رانا ثناء اللہ کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے، جنہیں ایوان میں 263 اراکین کی حمایت حاصل ہے۔
دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں، خاص طور پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے انتخابی عمل کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ اس انتخابی عمل کو غیر آئینی اور غیر شفاف سمجھتے ہیں۔
ایوان میں حکومتی اتحاد کو واضح عددی برتری حاصل ہے، جس کے باعث رانا ثناء اللہ کی کامیابی یقینی سمجھی جا رہی ہے۔