لاہور: پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے دریائے راوی، ستلج اور چناب میں سیلابی صورتحال کے باعث ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔
ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید کے مطابق، شدید بارشوں اور دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہونے کے باعث اب تک 4,300 سے زائد مواضعات متاثر ہو چکے ہیں، جبکہ 41 لاکھ 99 ہزار افراد سیلاب کی لپیٹ میں آئے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں سے 21 لاکھ 47 ہزار افراد کو بحفاظت محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ ریلیف اور ریسکیو آپریشنز بدستور جاری ہیں۔
ریلیف کمشنر کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب، پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122 اور دیگر ادارے مکمل طور پر الرٹ ہیں اور متاثرہ علاقوں میں خوراک، ادویات، رہائش اور دیگر ضروری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔