لاہور: مون سون کا دسواں اسپیل لاہور میں داخل ہو چکا ہے، جہاں شہر کے مختلف علاقوں میں شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ اچھرہ، ساندہ، گلبرگ، جیل روڈ اور مسلم ٹاؤن میں تیز بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
گلبرگ کی مین مارکیٹ، لبرٹی، ٹولنٹن مارکیٹ، مزنگ چونگی اور اطراف کے علاقوں میں بھی موسلا دھار بارش کے باعث شہریوں کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔ بارش کے دوران ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، جبکہ کئی مقامات پر پانی سڑکوں پر کھڑا ہو گیا ہے۔