این اے-129 ضمنی الیکشن: میاں حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل

این اے-129 ضمنی الیکشن: میاں حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل

لاہور ؔؔ این اے-129 ضمنی الیکشن کے حوالے سے پی ٹی آئی کے رہنما میاں حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ ان کے وکیل ابوذر سلمان خان نیازی نے کاغذات کی جانچ پڑتال مکمل کروائی۔

ریٹرننگ افسر نے بتایا کہ ڈیٹا موصول ہونے کے بعد ہی کاغذات نامزدگی کی منظوری یا نا منظوری کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ اس وقت میاں حماد اظہر کے کاغذات مشروط طور پر منظور کیے جا رہے ہیں۔

یہ عمل ضمنی انتخاب کے شفاف انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

ٹیگز: