لاہور میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار، درجہ حرارت میں کمی

لاہور میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار، درجہ حرارت میں کمی

لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور میں ابرِ رحمت برسنے سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس سے گرمی کی شدت میں واضح کمی محسوس کی جا رہی ہے۔

بارش سے مال روڈ، جیل روڈ، گلبرگ، اچھرہ، ٹھوکر نیاز بیگ، جوہر ٹاؤن سمیت کئی علاقوں کی سڑکیں بھیگی ہوئیں ہیں اور ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔

تاہم، محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش کی کوئی پیشگوئی نہیں کی۔ ماہرین کے مطابق، موجودہ بارش عارضی سلسلے کا حصہ ہے اور اگلے چند گھنٹوں میں تھمنے کا امکان ہے۔

شہریوں نے بارش کے باعث موسم میں آئی تبدیلی کو خوش آئند قرار دیا ہے، تاہم نشیبی علاقوں میں جزوی نکاسی آب کے مسائل بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

ٹیگز: