پاکستان اور ترکیہ کا مل کر آگے بڑھنے کا عزم، خطے میں امن و استحکام کے لیے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

پاکستان اور ترکیہ کا مل کر آگے بڑھنے کا عزم، خطے میں امن و استحکام کے لیے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

اسلام آباد: پاکستان اور ترکیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے اور خطے میں امن، ترقی اور استحکام کے لیے مل کر کام کریں گے۔

 ترک وزیر خارجہ حکان فدان پاکستان کے دورے پر آئے اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات بھائی چارے پر مبنی ہیں، اور وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔

اسحاق ڈار نے بتایا کہ دونوں ملک کئی اہم شعبوں میں ساتھ کام کر رہے ہیں، جیسے کہ تجارت، تعلیم، دفاع اور توانائی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں ترکیہ کے تاجروں کے لیے ایک خاص اقتصادی زون بنانے اور آزاد کشمیر میں ترک تعلیمی ادارے (ماورف سکول) کھولنے پر بھی بات ہوئی ہے۔

ترک وزیر خارجہ حکان فدان نے پاکستان کی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات بہت خاص ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی باہمی تجارت کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانا چاہتے ہیں، اور توانائی کے منصوبوں میں بھی مل کر کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے خیبرپختونخوا میں دہشت گرد حملے کی مذمت کی اور کہا کہ پاکستان نے عالمی سطح پر بھی ہمیشہ ترکیہ کا ساتھ دیا ہے، خاص طور پر قبرص کے مسئلے پر۔

یہ دورہ دونوں ملکوں کے درمیان دوستی اور اعتماد کا ثبوت ہے، اور اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ مستقبل میں مزید قریب آئیں گے اور ایک دوسرے کے ساتھ مل کر ترقی کریں گے۔

ٹیگز: