مرکزی جمعیت اہلحدیث کے رہنماؤں ڈاکٹر مطیع اللہ باجوہ اور حافظ محمد سجاد کی اہم ملاقات، تنظیمی و فلاحی امور پر گفتگو

مرکزی جمعیت اہلحدیث کے رہنماؤں ڈاکٹر مطیع اللہ باجوہ اور حافظ محمد سجاد کی اہم ملاقات، تنظیمی و فلاحی امور پر گفتگو

لاہور: مرکزی جمعیت اہلحدیث کے نائب ناظم اعلیٰ ڈاکٹر مطیع اللہ باجوہ اور سٹی لاہور کے نائب امیر حافظ محمد سجاد کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی، جس میں تنظیمی، تعلیمی اور فلاحی معاملات پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

اس موقع پر سٹی لاہور کے ناظم حافظ ممتاز حسین اور ناظم تعلقات عامہ قاری ارشادالرحمان شاہ بھی موجود تھے۔ رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ دعوتِ دین اور اصلاحِ معاشرہ کے لیے مشترکہ کوششیں تیز کرنے کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر مطیع اللہ باجوہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں دین اسلام کی سربلندی کے لیے مخلصانہ اور منظم انداز میں کام کرنا ہو گا۔ ملاقات کے دوران بیگم کوٹ میں منعقد ہونے والی 45ویں سالانہ کانفرنس اور استقبالیہ پروگرام کی تیاریوں کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ٹیگز: