لاہور: عبوری ہیڈ کوچ اظہر محمود نے جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کے لیے حکمت عملی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن ٹیم ہے اور ہم نے میچ میں بیس وکٹیں لینے کا منصوبہ بنایا ہے۔
اظہر محمود نے مزید کہا کہ ہماری پچ پر آہستہ آہستہ سپن ہونے کی توقع ہے، اگر ہم پلان کے مطابق کھیلیں تو ہماری کارکردگی بہتر ہوگی۔