فصل کی باقیات جلانے پر سخت کارروائی، وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس ،فوری گرفتاریوں اور جرمانوں کی ہدایت

فصل کی باقیات جلانے پر سخت کارروائی، وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس ،فوری گرفتاریوں اور جرمانوں کی ہدایت

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فصل کی باقیات جلانے اور فضائی آلودگی پھیلانے کے واقعات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے صوبہ بھر میں فوری کارروائی کا حکم دے دیا۔

نمائندہ لاہور رنگ کے مطابق  حکومت پنجاب کی جانب سے واضح ہدایت کی گئی ہے کہ فصلوں کو آگ لگانے والوں کو فوری گرفتار کیا جائے اور ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں۔

دیپالپور میں دھان کی باقیات کو آگ لگانے پر محمد یٰسین کو گرفتار کر کے تھانہ سٹی دیپالپور میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ٹیگز: