کوٹ لکھپت جیل سے ڈاکٹر یاسمین راشد، شاہ محمود قریشی، اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید کا مشترکہ خط

کوٹ لکھپت جیل سے ڈاکٹر یاسمین راشد، شاہ محمود قریشی، اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید کا مشترکہ خط

لاہور: کوٹ لکھپت جیل سے ڈاکٹر یاسمین راشد، شاہ محمود قریشی، اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید نے ایک مشترکہ خط جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حالیہ سیلاب نے ملک کو بدترین معاشی بحران سے دوچار کر دیا ہے۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارت کی آبی جارحیت کے باعث پنجاب کے پچیس اضلاع شدید متاثر ہوئے ہیں اور بھارت کی نیت کو جانتے ہوئے بھی وفاقی سطح پر کوئی مؤثر اقدامات نہ کرنا جیتی ہوئی جنگ ہارنے کے مترادف ہے۔

خط میں بتایا گیا ہے کہ آج تک پچیس سے تیس لاکھ آبادی سیلاب کی تباہ کاریوں سے متاثر ہو چکی ہے

ٹیگز: