لاہور:لاہور: پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کا سیاسی کیریئر ختم ہو چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے بارہ ارکان نے ووٹ دینے کے لیے خود ان سے رابطہ کیا، جس پر انہوں نے انہیں مشورہ دیا کہ اپنی پارٹی کو ووٹ دیں۔
رانا ثنااللہ نے بانی پی ٹی آئی اور ان کے قریبی حلقے کو صرف انتشار پھیلانے والا قرار دیا اور کہا کہ ان کا غیر جمہوری اور غیر سیاسی رویہ اب بھی برقرار ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے گالم گلوچ اور بدزبانی کا کلچر فروغ دیا، جسے عوام نے پہچان لیا ہے اور وہ ان بہروپیوں کو مسترد کر چکے ہیں۔