لاہور: لاہور سمیت پورے پنجاب میں اوور سپیڈنگ کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا گیا ہے۔ رواں سال اب تک ایک لاکھ نو ہزار سے زائد چالان جاری کیے جا چکے ہیں جو گزشتہ برس کے مقابلے میں اٹھانوے فیصد زیادہ ہیں۔
ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر کا کہنا ہے کہ سیف سٹی کیمروں اور سپیڈ گن مشینوں کے ذریعے سخت نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کو روکا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک پولیس کا مقصد عوام کو محفوظ سفر فراہم کرنا ہے اور اوور اسپیدنگ پر قابو پانے کے لیے یہ اقدامات ضروری ہیں۔