حفیظ سنٹر میں آگ لگنے کا واقعہ، کولنگ کا عمل جاری، متاثرہ دکاندار پریشان

حفیظ سنٹر میں آگ لگنے کا واقعہ، کولنگ کا عمل جاری، متاثرہ دکاندار پریشان

لاہور : لاہور کے معروف تجارتی مرکز حفیظ سنٹر میں جمعرات کی دوپہر آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا، جس کے بعد ریسکیو ٹیموں نے آگ پر قابو پا لیا ہے اور اس وقت کولنگ کا عمل جاری ہے۔

واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری حفیظ سنٹر کے داخلی راستوں پر تعینات کر دی گئی ہے، جبکہ زیر زمین (تہہ خانے) میں موجود متاثرہ دکانوں کے دکاندار اپنا سامان نکالنے میں مصروف ہیں۔

سینئر رہنما شیخ فیاض نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تہہ خانے میں کسی دکان کو آگ سے براہ راست نقصان نہیں پہنچا، تاہم دھویں کے باعث کمپیوٹرز، لیپ ٹاپ اور موبائل فونز متاثر ہوئے ہیں۔

پولیس نے حفاظتی اقدامات کے تحت تاجروں کو مکمل اجازت کے بغیر اندر جانے سے روک دیا ہے۔ اس پابندی پر دکانداروں نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ایک دکاندار نے شکایت کرتے ہوئے کہاہمیں اندر جانے سے کیوں روکا جا رہا ہے؟ جب تک خود اندر جا کر نقصان کا جائزہ نہیں لیں گے، ہمیں تسلی نہیں ہو سکتی۔

متاثرہ تاجروں نے مزید کہا کہ متعلقہ یونین کے عہدیداران بھی موقع پر موجود نہیں، جس سے تاجر برادری کی مایوسی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ٹیگز: