احتساب عدالت لاہور میں پرویز الہی سمیت دیگر کے خلاف کرپشن ریفرنس کی سماعت، سماعت 28 جولائی تک ملتوی

احتساب عدالت لاہور میں پرویز الہی سمیت دیگر کے خلاف کرپشن ریفرنس کی سماعت، سماعت 28 جولائی تک ملتوی

لاہور: احتساب عدالت لاہور میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف گجرات کے ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن اور کک بیکس سے متعلق نیب کا ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ ڈیوٹی جج ندیم گلزار کی عدالت میں سماعت کے دوران سابق پرنسپل سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دی۔

عدالت نے سماعت 28 جولائی تک ملتوی کر دی ہے۔

سابق وزیراعلیٰ پرویز الہی کی جانب سے ان کے پلیڈر جاوید ارشد بھٹی پیش ہوئے، جبکہ عدالت نے پہلے سے ہی پرویز الہی کو بیماری کی بنیاد پر حاضری سے مستقل استثنیٰ دے رکھا ہے۔ عدالت نے مختیار احمد رانجھا کو پرویز الہی کا قانونی وکیل مقرر کیا ہوا ہے۔

ریفرنس میں شامل دیگر شریک ملزمان عدالت میں حاضری دی، اور ملزمان کی مکمل حاضری پر سماعت کی گئی۔

نیب کی جانب سے دائر ریفرنس میں سابق وزیراعلیٰ پرویز الہی اور دیگر پر گجرات کے ترقیاتی منصوبوں میں رشوت اور کک بیکس لینے کے الزامات شامل ہیں۔ احتساب عدالت نے ملزمان پر فرد جرم عائد کر رکھی ہے اور اس معاملے کی مزید سماعت مقررہ تاریخ کو ہوگی۔

ٹیگز: