لاہور:پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے 11 سے 17 جولائی کے دوران مون سون بارشوں کے تیسرے سپیل کا الرٹ جاری کیا ہے۔ صوبے کے کئی اضلاع بشمول راولپنڈی، لاہور، بہاولپور اور ملتان میں شدید بارش اور تیز آندھی کی پیشگوئی ہے۔
پی ڈی ایم اے کے ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے تمام اضلاع کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت دی ہے اور متعلقہ محکمے بھی الرٹ کر دیے گئے ہیں۔ شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ موسم کی صورتحال کا خیال رکھیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔