لاہور: پنجاب حکومت نے صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے مزید سترہ اضلاع میں کنزیومر پروٹیکشن کونسلز قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اب یہ کونسلز پنجاب کے مجموعی طور پر پینتیس اضلاع میں کام کریں گی۔
گورنر پنجاب نے پنجاب کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 2005 کے تحت کونسلز کے قیام کی منظوری دی ہے، جس کا مقصد صارفین کو اشیاء کے معیار کے ساتھ ساتھ سروسز کی فراہمی میں پیش آنے والی دشواریوں کے خلاف مؤثر شکایات کا اندراج فراہم کرنا ہے۔
سیکرٹری پرائس کنٹرول کا کہنا ہے کہ اب صارفین آسانی سے اپنی شکایات درج کروا سکیں گے اور حکومت صارفین کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔