دودھ کے نام پر جعلی سفید محلول بیچنے والوں کی شامت، پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن

دودھ کے نام پر جعلی سفید محلول بیچنے والوں کی شامت، پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن

لاہور: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے راوی، کالاشاہ کاکو، فیض پور انٹرچینج، اڈا پلاٹ اور اچھرہ میں جعلی دودھ کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ہے۔

چیکنگ کے دوران تقریباً پچیس ہزار ایک سو لٹر دودھ کی جانچ کی گئی، جس میں سے چھ ہزار چھ سو لٹر جعلی دودھ ضبط کر کے ضائع کر دیا گیا۔

ترجمان کے مطابق، کریک ڈاؤن کے دوران پانچ مقدمات درج کیے گئے، متعدد سٹورز بند کیے گئے، چار ٹینکر ضبط کر لیے گئے اور متعدد ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ عوام کو معیار کی دودھ کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا۔

ٹیگز: