لاہور: پنجاب پبلک سروس کمیشن (PPSC) کے زیر اہتمام ایس ڈی او پِرا کے امتحانات جو گیارہ اور بارہ اکتوبر کو شیڈول تھے، مختلف شہروں میں دفعہ 144 کے نفاذ کی وجہ سے ملتوی کر دیے گئے ہیں۔
ترجمان پنجاب پبلک سروس کمیشن کے مطابق، امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ امیدواروں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مزید معلومات کے لیے سرکاری اعلامیے کا انتظار کریں۔