سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈی کے اوقات کار بڑھا دیے گئے، محکمہ صحت کا احسن اقدام

سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈی کے اوقات کار بڑھا دیے گئے، محکمہ صحت کا احسن اقدام

لاہور:محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے سرکاری ٹیچنگ اور ٹرشری کیئر ہسپتالوں میں مریضوں کی سہولت کے لیے او پی ڈی کے اوقات کار میں توسیع کر دی ہے۔

سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق، اب تمام سرکاری ٹیچنگ اور ٹرشری کیئر ہسپتالوں میں او پی ڈیز سوموار سے جمعرات اور ہفتے کے دن صبح 8 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک جبکہ جمعہ کو صبح 8 بجے سے دوپہر 1 بجے تک کھلی رہیں گی۔

محکمہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ تمام متعلقہ ہسپتالوں کے سربراہان ان نئے اوقات کار پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے۔

یہ اقدام مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے اور ہسپتالوں پر رش کو منظم کرنے کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

ٹیگز: