لاہور: پی ٹی آئی کے 26 ارکان کی نااہلی سے متعلق ریفرنس کے معاملے پر صوبائی وزیر پارلیمانی امور و خزانہ مجتبی شجاع الرحمان نے کہا ہے کہ آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ ہونا چاہیے اور معافی نہیں دی جانی چاہیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ ذاتی لڑائی نہیں بلکہ اپوزیشن کے ارکان ہمارے بھائی ہیں، تاہم بدتہذیبی پر قانون کے تحت کارروائی ضروری ہے۔
وزیر کا کہنا تھا کہ قانون کی حکمرانی ہر ایک کے لیے برابر ہونی چاہیے اور جو بھی قانون کی خلاف ورزی کرے، اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔