لاہور میں اورنج لائن میٹرو، میٹرو بس اور اسپیڈو بس سروس تیسرے روز بھی بند، شہری مشکلات میں اضافہ

لاہور میں اورنج لائن میٹرو، میٹرو بس اور اسپیڈو بس سروس تیسرے روز بھی بند، شہری مشکلات میں اضافہ

لاہور:لاہور میں اورنج لائن میٹرو ٹرین، میٹرو بس اور سپیڈو بس کی سروس تیسرے روز بھی بند ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ مختلف مقامات پر بسوں کی عدم دستیابی نے روزمرہ کے معمولات زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

دوسری جانب راولپنڈی اور اسلام آباد میں مذہبی جماعت کے ممکنہ احتجاج کی وجہ سے دوسرے روز بھی معمولات زندگی متاثر ہیں۔ جڑواں شہروں میں سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے تجارتی سرگرمیاں بھی معطل ہیں، جس سے کاروباری حلقے پریشان ہیں۔

خصوصی طور پر، ایکسپریس وے، فیض آباد، آئی جی پی روڈ اور فیض آباد انٹرچینج کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کھنہ پل، کری روڈ اور ڈھوک کالا خان کے راستے بھی بند ہیں، جس سے راولپنڈی اور اسلام آباد کے درمیان آمد و رفت مزید مشکل ہو گئی ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سخت نگرانی اور چیک پوسٹیں قائم کر رکھی ہیں تاکہ کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

ٹیگز: