پنجاب حکومت کا اٹک میں پلیسر گولڈ ذخائر سے آمدن کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا اٹک میں پلیسر گولڈ ذخائر سے آمدن کا فیصلہ

لاہور: پنجاب حکومت نے اٹک میں موجود 32 ٹن پلیسر گولڈ ذخائر سے آمدن حاصل کرنے کے لیے مائننگ کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ معدنیات نے ریزرو پرائس اور مائننگ پلان تیار کرنے کے لیے تیاری شروع کر دی ہے، جبکہ نیسپاک کو اس منصوبے پر ورکنگ کا ٹاسک دے دیا گیا ہے۔

ابتدائی طور پر نو میں سے پانچ بلاکس پر کام شروع کیا جائے گا، جن میں گولڈ مائننگ سے ممکنہ آمدن پر تجزیاتی رپورٹ تیار کی جائے گی۔

ٹیگز: