وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا صوبے کو سموگ سے پاک رکھنے کا وژن ، 562 ملزمان گرفتار

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا صوبے کو سموگ سے پاک رکھنے کا وژن ، 562 ملزمان گرفتار

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کی فضاء کو سموگ سے پاک رکھنے کے لیے بھرپور حکمت عملی اپنائی ہے۔ اس سلسلے میں پنجاب پولیس نے انسداد سموگ کے کریک ڈاؤن کا آغاز کیا ہے، جس کے تحت رواں سال اب تک مجموعی طور پر 562 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ 591 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی انسداد سموگ کے کریک ڈاؤن کے دوران 40 ملزمان گرفتار ہوئے اور 32 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ پنجاب پولیس کی یہ کاروائیاں ماحولیاتی تحفظ اور عوام کی صحت کے تحفظ کے لیے انتہائی اہم ہیں۔

ٹیگز: