پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی راہ ہموار، حکومت نے نیا لوکل گورنمنٹ بل اسمبلی میں پیش کرنے کا فیصلہ

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی راہ ہموار، حکومت نے نیا لوکل گورنمنٹ بل اسمبلی میں پیش کرنے کا فیصلہ

لاہور: پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے حکومت نے عملی اقدامات تیز کر دیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، پنجاب حکومت نے دی پنجاب لوکل گورنمنٹ بل 2025 کو آئندہ پیر کے روز ہونے والے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
 نمائندہ لاہور رنگ وقاص غوری کے مطابق  پنجاب اسمبلی کے پیر کے اجلاس کے ایجنڈے میں بل کو باقاعدہ طور پر شامل کر لیا گیا ہے۔ بل کی منظوری کے بعد صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی راہ ہموار ہو جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی کوشش ہے کہ نئے بلدیاتی نظام کے تحت اختیارات نچلی سطح تک منتقل کیے جائیں، تاکہ مقامی سطح پر ترقیاتی کام مؤثر انداز میں مکمل کیے جا سکیں۔

حکومتی ذرائع کے مطابق، لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں نمایاں ترامیم کی گئی ہیں جن کا مقصد بلدیاتی اداروں کو خود مختار، بااختیار اور شفاف بنانا ہے۔

ٹیگز: