لاہور: بالاج ٹرکاں والا قتل کیس کے سلسلے میں سی سی ڈی نے لاہور کے علاقے ہنجروال میں کارروائی کرتے ہوئے دوسرے نامزد ملزم گوگی بٹ کے گھر پر چھاپہ مارا، تاہم وہ اپنے ساتھیوں سمیت موقع سے پہلے ہی فرار ہو چکا تھا۔
نمائندہ لاہور رنگ حماد اسلم کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گوگی بٹ کو طیفی بٹ کے مبینہ پولیس مقابلے میں بھی نامزد کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ طیفی بٹ کو آج صبح رحیم یار خان میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ہلاک کر دیا گیا تھا۔
حکام کا کہنا ہے کہ گوگی بٹ اور طیفی بٹ دونوں کو بالاج ٹرکاں والا قتل کیس میں نامزد کیا گیا تھا، اور ان کی تلاش کے لیے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔