وزیراعلیٰ مریم نواز سے سعودی وفد کی ملاقات، پنجاب میں خصوصی انڈسٹریل سٹیٹ کے قیام کا اعلان

وزیراعلیٰ مریم نواز سے سعودی وفد کی ملاقات، پنجاب میں خصوصی انڈسٹریل سٹیٹ کے قیام کا اعلان

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے سعودی پاک جوائنٹ بزنس کونسل کے وفد نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ اقتصادی تعاون پر گفتگو ہوئی۔ ملاقات کے دوران پنجاب میں سعودی سرمایہ کاری کے لیے خصوصی انڈسٹریل سٹیٹ قائم کرنے کا اعلان کیا گیا۔

خصوصی انڈسٹریل اسٹیٹ میں سعودی سرمایہ کاروں کو 10 سالہ ٹیکس ہالی ڈے، 10 سالہ انکم ٹیکس استثنیٰ اور ون ٹائم کسٹم ڈیوٹی سے استثنیٰ دیا جائے گا۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے صوبے میں معاشی ترقی اور روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔

ٹیگز: