اسلام آباد: ملک میں مہنگائی کی شرح ہفتہ وار بنیادوں پر 0.95 فیصد بڑھ گئی ہے، جس سے صارفین کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے چینی، گڑ، ٹماٹر، پیاز، انڈے، دہی اور دال ماش جیسی اشیاء کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اس کے برعکس، بریڈ، بیف، مٹن، نمک اور چائے کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مہنگائی کی بڑھتی ہوئی شرح ملکی معیشت پر اثر انداز ہو رہی ہے اور عام آدمی کی خریداری کی صلاحیت متاثر ہو رہی ہے۔