لاہور کی بکر منڈی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ریڈار پر، 550 کلو گندا گوشت برآمد اور تلف

لاہور کی بکر منڈی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ریڈار پر، 550 کلو گندا گوشت برآمد اور تلف

لاہور: پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ڈی جی عاصم جاوید کے احکامات پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے بکر منڈی میں چھاپہ مار کر میٹ گودام سے 550 کلو ایکسپائر بدبودار اور مضر صحت گوشت برآمد کیا ہے۔ پولیس کی موجودگی میں اس گندے گوشت کو تلف کر دیا گیا اور مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ گودام میں سٹوریج کے ناقص انتظامات، مکھیوں اور مچھروں کی بھرمار پائی گئی، صفائی کے ناقص انتظامات کے باعث بدبودار گوشت ٹوٹے اور گندے فرش پر رکھا گیا تھا۔ گودام میں فوڈ سیفٹی قوانین کی مکمل خلاف ورزی ہو رہی تھی اور بیمار جانوروں کو غیر قانونی طور پر ذبح کیا جا رہا تھا۔

عاصم جاوید نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ خوراک کے انتخاب میں احتیاط کریں اور غذائیت سے بھرپور اور محفوظ خوراک استعمال کریں۔ کسی بھی قسم کی خوراک سے متعلق شکایت کی صورت میں فوری طور پر فون نمبر 1223 پر اطلاع دیں۔

ٹیگز: