سیلاب زدہ علاقوں میں HPV ویکسینیشن مہم کا آغاز کیا جائے، خواجہ عمران نذیر

سیلاب زدہ علاقوں میں HPV ویکسینیشن مہم کا آغاز کیا جائے، خواجہ عمران نذیر

لاہور: صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی سرگرمیوں اور سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی HPV ویکسین مہم کا جائزہ لیا گیا۔

خواجہ عمران نذیر نے ہدایت کی کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بھی HPV ویکسینیشن مہم فوری طور پر شروع کی جائے، کیونکہ سروائیکل کینسر ایک قابل علاج بیماری ہے اور بروقت ویکسین سے اس سے بچاؤ ممکن ہے۔"
انہوں نے بتایا کہ 29 کلینک آن بوٹ اور 22 فیلڈ اسپتال سیلاب متاثرہ علاقوں میں کام کر رہے ہیں، جہاں اب تک 52 ہزار سے زائد افراد کو علاج فراہم کیا جا چکا ہے۔
"کلینک آن ویلز" کے ذریعے 3 لاکھ سے زائد مریضوں کو طبی سہولیات دی گئیں۔انسداد ڈینگی اقدامات اور صاف پانی کی فراہمی کے لیے بھی فوری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
وزیر صحت نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر 8 ملین بچیوں کو ویکسین لگانے کا ہدف مقرر ہے، جبکہ تمام سرکاری صحت مراکز اور اسکولوں میں ویکسین دستیاب ہو گی۔

ٹیگز: