پنجاب میں خواتین کے سب سے بڑے سپورٹس ایونٹ "پنک گیمز" نومبر میں ہوں گے

پنجاب میں خواتین کے سب سے بڑے سپورٹس ایونٹ

لاہور: صوبائی وزیر کھیل فیصل ایاز کھوکھر نے اعلان کیا ہے کہ خواتین کے لیے مخصوص سب سے بڑے سپورٹس ایونٹ "کھیلتا پنجاب پنک گیمز" کا انعقاد نومبر میں کیا جائے گا۔

وزیر کھیل کے مطابق "ایونٹ میں تقریباً 3000 خواتین کھلاڑی مختلف کھیلوں میں حصہ لیں گی، جبکہ پنک گیمز کا دائرہ کار مزید وسعت دی جا رہا ہے۔

فیصل کھوکھر نے متعلقہ اداروں کو بروقت تیاری اور تمام دستیاب وسائل کے مؤثر استعمال کی ہدایت بھی جاری کر دی ہے تاکہ ایونٹ کو کامیاب اور یادگار بنایا جا سکے۔

ٹیگز: