جوائنٹ پوسٹ واہگہ پر سٹیڈیم 14 اگست کو عوام کے لیے کھول دیا گیا

جوائنٹ پوسٹ واہگہ پر سٹیڈیم 14 اگست کو عوام کے لیے کھول دیا گیا

واہگہ بارڈر: 14 اگست کو جشنِ آزادی کے موقع پر جوائنٹ پوسٹ واہگہ پر واقع سٹیڈیم عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے تاکہ شہری جوش و خروش کے ساتھ پریڈ میں شرکت کر سکیں۔

واہگہ سٹیڈیم کی بیٹھنے کی گنجائش کو پہلے آٹھ ہزار سے بڑھا کر تیس ہزار تک کر دیا گیا ہے تاکہ بڑی تعداد میں شہری جشن آزادی کی پریڈ کا مشاہدہ کر سکیں۔

شہری 14 اگست کو واہگہ بارڈر آ کر آزادی کے اس مبارک دن کو بھرپور جوش و جذبے سے منانے کے لیے پریڈ دیکھنے کا لطف اٹھا سکیں گے۔