"پرچی نہیں فرشی وزیراعلیٰ"۔۔۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی سہیل آفریدی پر سخت تنقید

 

لاہور:وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے سہیل آفریدی کو "پرچی نہیں فرشی وزیراعلیٰ" قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ علیمہ خان کی چاپلوسی کرکے آئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک وزیراعلیٰ بیگم کے کہنے پر آیا اور دوسرا باجی کے کہنے پر لگادیا گیا، بیگم اور باجی کی لڑائی میں وزیراعلیٰ تبدیل ہوتے ہیں۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں آئین و قانون کی دھجیاں اڑائی گئیں، ایک وزیراعلیٰ ابھی ڈی نوٹیفائی نہیں ہوا، تو دوسرا کہاں سے آ گیا؟
انہوں نے سہیل آفریدی پر بھی تنقید کی کہ انہوں نے صرف کھوکھلی باتیں کیں اور کوئی ترقیاتی پلان پیش نہیں کیا۔

ٹیگز: