کراچی:بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اچانک 55 ڈالر اضافہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں فی اونس کی قیمت 4,071 ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
پاکستانی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں فی تولہ سونے کی قیمت 5,500 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 28 ہزار 200 روپے تک جا پہنچی ہے۔
اسی طرح، فی دس گرام سونے کی قیمت میں 4,715 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور یہ 3 لاکھ 67 ہزار 112 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سیاسی و اقتصادی غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے سرمایہ کاروں نے سونے کی طرف رجوع کیا ہے، جس سے قیمتوں میں یہ اضافہ ہوا ہے۔