پنجاب یونیورسٹی اور یو ای ٹی میں کل آن لائن کلاسز ہوں گی، امتحانات ری شیڈول

پنجاب یونیورسٹی اور یو ای ٹی میں کل آن لائن کلاسز ہوں گی، امتحانات ری شیڈول

لاہور:جامعہ پنجاب (پنجاب یونیورسٹی) اور یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) لاہور میں کل تمام تعلیمی سرگرمیاں آن لائن منتقل کر دی گئی ہیں۔ طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آن لائن کلاسز میں اپنی حاضری یقینی بنائیں۔

یو ای ٹی انتظامیہ نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جبکہ پنجاب یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق، صبح کے وقت ہونے والے سمسٹر امتحانات بھی ری شیڈول کر دیے گئے ہیں۔

ترجمان پنجاب یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ طلبہ کی سہولت اور تعلیمی معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، اور نئے امتحانی شیڈول کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔طلبہ کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ یونیورسٹی کی ویب سائٹ اور آفیشل سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جاری اپ ڈیٹس پر نظر رکھیں۔

ٹیگز: