لاہور:یومِ آزادی پاکستان کے موقع پر سٹی ٹریفک پولیس لاہور کی جانب سے آزادی ریلی نکالی گئی اور آبشار سنٹر میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔
تقریبات کا آغاز چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور کی قیادت میں آزادی سائیکل ریلی سے ہوا، جو لبرٹی چوک سے شروع ہوئی۔ ریلی میں ٹریفک پولیس کے افسران کے علاوہ سی ایم ایل سائیکلنگ کلب کے ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ریلی کے شرکاء نے قومی پرچم تھامے، حب الوطنی کے جذبے سے سرشار ہو کر جشنِ آزادی کی خوشیاں منائیں۔ اس موقع پر شہر میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے خصوصی انتظامات بھی کیے گئے۔