ایکسپو سینٹر لاہور میں جشن آزادی و معرکۂ حق کی تقریب، مریم نواز کا وطن سے تجدید عہد

ایکسپو سینٹر لاہور میں جشن آزادی و معرکۂ حق کی تقریب، مریم نواز کا وطن سے تجدید عہد

لاہور:ایکسپو سینٹر لاہور میں یومِ آزادی اور معرکۂ حق کی کامیابی کے حوالے سے ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کی۔

تقریب میں صوبائی وزراء، غیر ملکی سفارتکار، سیکیورٹی اداروں کے نمائندے اور شہداء کے اہل خانہ نے شرکت کی۔ مریم نواز نے "معرکۂ حق مانومنٹ پارک" کا افتتاح کرتے ہوئے شہداء کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا۔

اپنے خطاب میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا"آج کا دن ہم اپنی بہادر افواج کے نام کرتے ہیں۔ معرکۂ حق میں تاریخی کامیابی نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔"

انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے دشمن کے 6 جنگی طیارے گرا کر جرات و بہادری کی نئی تاریخ رقم کی۔ انہوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی مسلح افواج پر ناز ہے۔

مریم نواز نے کہا"نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کر کے ملک کا دفاع ناقابلِ تسخیر بنایا۔ آج ہم سب کو وطن کی ترقی، امن اور معاشی خوشحالی کے لیے متحد ہونا ہوگا۔"

وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ ملک کو عظیم سے عظیم تر بنانے کے لیے ہر پاکستانی کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ تقریب کے اختتام پر وطن عزیز کی سلامتی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی۔

ٹیگز: