نیشنل گرڈ کمپنی میں 78واں یومِ آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا

نیشنل گرڈ کمپنی میں 78واں یومِ آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا

لاہور: نیشنل گرڈ کمپنی آف پاکستان (این جی سی) میں پاکستان کا 78واں یومِ آزادی ملک گیر جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ مرکزی پرچم کشائی کی تقریب ٹی ایس جی ٹریننگ سنٹر، نیو کوٹ لکھپت لاہور میں منعقد ہوئی۔ منیجنگ ڈائریکٹر انجینئر محمد شاہد نذیر نے قومی پرچم لہرایا، جبکہ چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز ڈاکٹر فیاض احمد چوہدری نے کینیڈا سے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

ڈاکٹر فیاض احمد چوہدری نے آزادی کی جدوجہد میں دی گئی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ ترقی کے لیے قومی یکجہتی اور اجتماعی محنت ضروری ہے۔

ایم ڈی انجینئر محمد شاہد نذیر نے قائداعظم کے وژن ایمان، اتحاد، تنظیم پر عمل کے عزم کا اعادہ کیا اور آپریشن بنیان مرصوص میں پاک فوج کی بہادری کو سراہا۔

تقریب میں نمایاں خدمات انجام دینے والے ملازمین کو تعریفی اسناد دی گئیں، سیکورٹی ڈائریکٹوریٹ نے مارچ پاسٹ اور سلامی پیش کی، جبکہ بچوں نے ملی نغمے، ٹیبلوز اور تقاریر پیش کر کے وطن سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔

ٹیگز: