صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا جناح ہسپتال لاہور کا دورہ

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا جناح ہسپتال لاہور کا دورہ

لاہور: صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے جناح ہسپتال لاہور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مریضوں کی سہولت کے لیے پرچی کاؤنٹرز بڑھانے کی ہدایت دی۔ اس موقع پر پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر طیبہ وسیم اور ایم ایس جناح ہسپتال ڈاکٹر سید محسن علی شاہ بھی موجود تھے۔

خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کی بھرپور کوششیں جاری ہیں۔ ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے جبکہ مریضوں کو بہترین علاج و معالجہ فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔ علاج کے دوران کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے مریضوں سے ملاقات کی اور طبی سہولیات کے معیار سے آگاہی حاصل کی۔ مختلف وارڈز کا دورہ کیا اور صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔ ایمرجنسی، گائنی ایمرجنسی، ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ، الٹراساؤنڈ، او پی ڈی اور دیگر کاؤنٹرز کا بھی جائزہ لیا گیا۔

خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ حکومت پنجاب صحت کے شعبے میں تاریخی اور انقلابی اقدامات اٹھا رہی ہے تاکہ عوام کو بہتر اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

ٹیگز: