سام سنگ کا نیا اسمارٹ فون سب پر بازی لے گیا، ہفتہ وار درجہ بندی میں پہلی پوزیشن حاصل

سام سنگ کا نیا اسمارٹ فون سب پر بازی لے گیا، ہفتہ وار درجہ بندی میں پہلی پوزیشن حاصل

ہانگ کانگ:عالمی اسمارٹ فون مارکیٹ میں ایک بار پھر سام سنگ نے اپنی نئی ڈیوائس کی بدولت سب سے زیادہ توجہ حاصل کر لی ہے۔ تازہ ترین ہفتہ وار فہرست میں گلیکسی زی فولڈ 7 نے نئی انٹری کے ساتھ سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلا نمبر حاصل کر لیا۔

اس کے بعد انفینکس ہاٹ 60 پرو+ نے بھی زبردست انٹری دی اور دوسرے نمبر پر آ گیا، جو صارفین کی دلچسپی کا واضح اشارہ ہے۔

درجہ بندی میں ون پلس نورڈ 5 جی تیسرے، گلیکسی اے 56 چوتھے، اور گلیکسی ایس 25 الٹرا پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

چھٹے نمبر پر شاؤمی پوکو ایف 7 5G، جبکہ ساتویں پر گلیکسی زی فلپ 7 نے نئی شمولیت کے ساتھ اپنی جگہ بنا لی ہے۔

ویوو X200 FE 5G آٹھویں، نتھنگ فون (3) 5G نویں، اور نئی انٹری ون پلس نورڈ CE 5 5G دسویں نمبر پر ہے۔

یہ فہرست صارفین کے بدلتے ہوئے رجحانات کی عکاسی کرتی ہے، جہاں سام سنگ ایک بار پھر سبقت لے جانے میں کامیاب رہا، اور دیگر برانڈز جیسے انفینکس، ون پلس، ویوو اور شاؤمی بھی مقابلے میں نظر آئے۔

ٹیگز: