پنجاب میں جنگلات میں آگ کے واقعات میں خطرناک اضافہ، قومی خزانے کو کروڑوں کا نقصان

پنجاب میں جنگلات میں آگ کے واقعات میں خطرناک اضافہ، قومی خزانے کو کروڑوں کا نقصان

لاہور: پنجاب بھر میں جنگلات میں لگنے والی آگ کے واقعات میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے باعث نہ صرف قیمتی درخت تباہ ہوئے بلکہ قومی خزانے کو بھی کروڑوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ جنگلات، جنگلی حیات و ماہی پروری پنجاب کے ریکارڈ نے افسران کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔

سینئر رپورٹر لاہوررنگ  ادریس شیخ کے مطابق   دستیاب اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ پانچ سال کے دوران صوبے بھر میں 662 جنگلاتی آگ کے واقعات رپورٹ ہوئے۔

ان واقعات کے نتیجے میں 13,900.74 ایکڑ رقبے پر موجود جنگلات متاثر ہوئے، جبکہ ابتدائی تخمینے کے مطابق درختوں کو پہنچنے والا مالی نقصان تقریباً 3 کروڑ 31 لاکھ روپے تک جا پہنچا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ آگ اکثر انسانی غفلت، غیر قانونی سرگرمیوں یا حفاظتی اقدامات کی کمی کی وجہ سے لگتی ہے، تاہم متعلقہ محکمے کی جانب سے مؤثر روک تھام کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

شہری و ماحولیاتی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جنگلات کو آتشزدگی سے بچانے کے لیے فوری اور سخت اقدامات کیے جائیں، تاکہ قیمتی قدرتی اثاثوں کو محفوظ رکھا جا سکے۔

ٹیگز: