پنجاب بھر میں ڈینگی کیسز میں اضافہ، لاہور میں صورتحال تشویشناک

پنجاب بھر میں ڈینگی کیسز میں اضافہ، لاہور میں صورتحال تشویشناک

لاہور: پنجاب بھر میں ڈینگی کے کیسز میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں ڈینگی کے 52 تصدیق شدہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق صرف لاہور میں 9 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد شہر میں ڈینگی کے مصدقہ مریضوں کی مجموعی تعداد 382 تک پہنچ گئی ہے۔

محکمہ صحت نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں، جن میں صاف پانی کو ڈھانپ کر رکھنا، گھروں اور اردگرد کے علاقوں میں صفائی کا خاص خیال رکھنا، اور کھلے حصوں میں مچھر مار دوا کا سپرے شامل ہے۔

عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ بخار، جسم درد یا خون کے بہاؤ جیسے علامات کی صورت میں فوری طور پر قریبی اسپتال یا ڈسپنسری سے رجوع کریں۔

ٹیگز: