لاہور: پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے 14 اکتوبر کو کلاسز اور امتحانات ملتوی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
یونیورسٹی ترجمان کے مطابق 14 اکتوبر کو تمام کلاسز آن لائن منعقد کی جائیں گی، جبکہ اسی روز ہونے والے سمسٹر امتحانات کو ری شیڈول کیا جائے گا۔
یونیورسٹی انتظامیہ نے طلبہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ آن لائن کلاسز کے شیڈول اور امتحانات کی نئی تاریخوں کے لیے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ سے رابطے میں رہیں۔
مزید معلومات اور اپڈیٹس کے لیے طلبہ کو یونیورسٹی کی ویب سائٹ اور آفیشل سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔