’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ پروگرام میں پیش رفت، اکتوبر تک ایک لاکھ گھروں کا ہدف مکمل کرنے کا عزم

’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ پروگرام میں پیش رفت، اکتوبر تک ایک لاکھ گھروں کا ہدف مکمل کرنے کا عزم

لاہور: پنجاب کے محکمہ ہاؤسنگ میں ’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ پروگرام کے حوالے سے ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں منصوبے پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اکتوبر 2025 تک ایک لاکھ گھروں کی تکمیل کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے اقدامات مزید تیز کیے جائیں گے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ اب تک 75 ارب روپے کی رقم قرضہ جات کی مد میں مستحق خاندانوں میں تقسیم کی جا چکی ہے۔ مجموعی طور پر 9 ہزار سے زائد گھر مکمل ہو چکے ہیں جبکہ 56 ہزار سے زائد گھروں پر تعمیراتی کام جاری ہے۔

مزید یہ کہ 62,500 سے زائد خاندانوں کو پہلی قسط جبکہ 39,000 سے زائد خاندانوں کو دوسری قسط جاری کی جا چکی ہے، جس سے ہزاروں افراد کو اپنا گھر حاصل کرنے کا خواب پورا ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔

ٹیگز: