اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مختلف سیکٹرز کے آڈٹ کو مزید مؤثر بنانے کے لیے 102 آڈیڈیٹرز کو کنٹریکٹ پر بھرتی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ان افراد کو مختلف معاشی و تجارتی شعبوں کی نگرانی اور آڈٹ کی ذمہ داریاں سونپی جائیں گی۔ بھرتی کیے جانے والے افسران کو خاص طور پر ان سیکٹرز پر تعینات کیا جائے گا جہاں ٹیکس چوری یا گوشواروں میں بے ضابطگیوں کے امکانات زیادہ پائے گئے ہیں۔
ایف بی آر کا مقصد آڈٹ کے عمل کو شفاف، مؤثر اور تیز بنانا ہے تاکہ ریونیو میں اضافے کے ساتھ ساتھ ٹیکس نظام پر اعتماد بھی بحال ہو۔
تفصیلات کے مطابق بھرتی کا عمل جلد مکمل کیا جائے گا اور نئے تعینات کیے جانے والے ایڈیٹرز کو ضروری تربیت بھی فراہم کی جائے گی۔