لاہور تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون 2025 کے نتائج کا اعلان، کامیابی کا تناسب 53.77 فیصد

لاہور تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون 2025 کے نتائج کا اعلان، کامیابی کا تناسب 53.77 فیصد

لاہور:لاہور تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2025 پارٹ ون کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے، جس میں کامیابی کا مجموعی تناسب 53.77 فیصد رہا۔ اس سال بھی طالبات نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 61.73 فیصد کامیابی حاصل کی۔

 کنٹرولر امتحانات توصیف الرحمان نے سیکرٹری لاہور بورڈ رضوان نذیر کی موجودگی میں نتائج کا اعلان کیا۔ امتحانات میں کل 1 لاکھ 75 ہزار 950 امیدوار شامل تھے، جن میں سے 92 ہزار 541 کامیاب ہوئے۔ امتحان میں 72 ہزار 690 طلبہ اور 1 لاکھ 3 ہزار 260 طالبات نے حصہ لیا، جبکہ سائنس کے 1 لاکھ 8 ہزار 269 اور آرٹس کے 67 ہزار 681 امیدواران شامل تھے۔

سیکرٹری لاہور بورڈ نے بتایا کہ اس سال نویں اور گیارہویں جماعت کے رزلٹ کارڈز ڈیجیٹل کر دیے گئے ہیں، اور مستقبل میں دسویں اور بارہویں جماعت کے نتائج بھی ڈیجیٹل کیے جائیں گے تاکہ طلبہ کو آسانی ہو۔

ٹیگز: