ٹیکس ریٹرن کی آخری تاریخ میں 31 اکتوبر تک توسیع

ٹیکس ریٹرن کی آخری تاریخ میں 31 اکتوبر تک توسیع

لاہور:ایف بی آر نے ٹیکس دہندگان کے لیے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔ ٹیکس سال 2025 کے لیے ریٹرن جمع کرانے کی نئی تاریخ 31 اکتوبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔

ایف بی آر کے مطابق، یہ فیصلہ تاجروں اور ٹیکس بار ایسوسی ایشنز کی درخواست پر کیا گیا ہے تاکہ ریٹرن فائل کرنے میں درپیش مشکلات کو کم کیا جا سکے۔

اتھارٹی نے ٹیکس دہندگان پر زور دیا ہے کہ وہ نئی مقررہ تاریخ تک ریٹرن جمع کروا کر قانونی تقاضے پورے کریں۔

ٹیگز: