لاہور:پنجاب کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے کے خواہشمند طلبہ کے لیے خوشخبری ہے، ایم ڈی کیٹ امتحان 26 اکتوبر 2025 کو منعقد ہوگا۔ امتحان یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) کے تحت لاہور سمیت 12 شہروں میں لیا جائے گا۔
رواں سال 50,458 امیدواروں نے امتحان کے لیے رجسٹریشن کرائی ہے۔ محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے اس ضمن میں تمام متعلقہ حکام کو مراسلہ جاری کر دیا ہے تاکہ امتحان کے انتظامات بروقت اور مؤثر طریقے سے مکمل کیے جا سکیں۔