پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں توسیع کردی، پابندی 23 نومبر تک برقرار رہے گی

پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں توسیع کردی، پابندی 23 نومبر تک برقرار رہے گی


لاہور : پاکستان نے بھارت کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش کو مزید ایک ماہ کے لیے بڑھا دیا ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹم کے مطابق یہ پابندی 23 نومبر 2025 تک نافذ رہے گی۔

نوٹم میں کہا گیا ہے کہ بھارتی مسافر اور جنگی طیارے پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکیں گے۔ تاہم ہنگامی صورت حال، خاص طور پر طبی امداد کی ضرورت کی صورت میں، بھارتی طیاروں کو لینڈنگ کی اجازت دی جائے گی۔

پاکستان نے یہ فضائی حدود کی بندش 23 اپریل 2025 سے نافذ کی تھی، جس کا مقصد ملکی سلامتی اور فضائی حدود کی حفاظت کو یقینی بنانا بتایا گیا ہے۔

ٹیگز: