لاہور : ایف آئی اے لاہور زون نے انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث اشتہاری ملزم سید ریحان علی کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل لاہور کی جانب سے کی جانے والی ایک بڑی چھاپہ مار کارروائی میں یہ گرفتارگی عمل میں آئی۔ گرفتار ملزم سادہ لوح شہریوں سے ویزا فراڈ کرنے میں ملوث تھا، اور اس نے ایک شہری کو کینیڈا ورک ویزے کا جھانسہ دے کر 65 لاکھ روپے ہتھیا لیے تھے۔
ایف آئی اے نے اس کارروائی کو انسانی سمگلنگ کے خلاف ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔